آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بجٹ سے پہلے ایل این جی سستی کر دی ہے، نئی قیمت بھی جاری کردی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے اس ضمن میں جایر کردہ اعلامیے کے تحت جون کے لیے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
بجٹ سے پہلے ایل این جی سستی، اوگرا نے نئی قیمت جاری کر دی
Jun 08, 2023 | 22:18