ڈیجیٹل دُور میں اسلامی فنٹیک کا آغاز

ڈیجیٹل فنانس اور فنٹیک کی بدولت  مالیاتی رسائی کے سلسلے میں جہاں ایک طرف کئی کارنامے سر انجام دیئے جارہے ہیں وہیں اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ  ڈیجیٹل فنانس اب تک روایتی  مالیاتی شعبے  کے کچھ اہم مسائل کو حل نہیں کر سکا ہے ۔   

 اسلامک فنٹیک مالیاتی ٹیکنالوجی اسلامی مالیاتی اصولوں کا جدید امتزاج ہے جو مالیات سے جُڑے  بہت سے  مسائل کے حل کے لیے ایک اُمیدکی  کرن بن کر سامنے آیاہے اور اس نے روایتی مالیات کوعدل  اور سماجی انصاف کے سنہرے اصولوں کے  ساتھ سنوارا ہے ۔اسلامی فنٹیک  سُود (ربا)، ابہام کی خر ید و فروخت  (غرر)، اور زیادہ رسک  والی  قیاس آرائی پر مبنی لین دین (میسر) کو ترک کرتا ہے اور   اس کے بجائے اقتصادی اور سماجی مقاصد کے حصول کے لیے  رسک شیئرنگ پر مبنی لین دین ،حلال  سر مایہ کاری اور بچت  کا راستہ فراہم   کرتا ہے ،جس میں دنیا کی ترقی اور پائیدار خوشحالی کا پیغام بھی ہے ۔ 

 اسلامک فنٹیک تاحال ارتقائی مراحل میں ہے لیکن یہ ڈیجیٹل اثاثہ جات کے شعبے میں داخل ہو رہا ہے۔جس میں شمولیت کر نے کا راستہ سب کے لئے کھلا ہے  ۔ آئیے جانتے  ہیں  کس طرح اسلامی فنٹیک کے علمبردار نہ صرف اسلامی معیشت بلکہ ممکنہ طور پر عالمی مالیاتی منظر نامے میں بھی انقلاب برپا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

 تیزی سے اُبھرتا اسلامی ڈیجیٹل فنانس 

گزشتہ برسوں میں اسلامی مالیات پر سب سے زیادہ  تنقید ڈیجیٹل فنانس اسپیس میں محدود پیشکش کرنے پر ہوتی تھی ۔ تاہم یہ رجحان اب  تیزی سے تبدیل ہو رہا ہےکیونکہ اسلامی فنٹیک جدت کا  اعلیٰ معیار قائم کرتے ہوئے ، بلاک چین  اور ڈی فائی جیسی مارکیٹوں میں قدم رکھ رہا ہے  اوراس عمل میں  مالی شمولیت کی حدود کو بھی آگے بڑھا رہا ہے۔

 اس تبدیلی کو لانے کا سب سے اہم رُکن  حق  بلاک چین نیٹ ورک ہے۔ حق  کرپٹوگرافی و اسٹیک میکانزم کے ذریعے لین دین پر اعتبار میں اضافہ کرتے ہوئے Ethereum اور آئی بی سی سے مطابقت کرکے اسلامی فن ٹیک کی  صلاحیتوں کو بڑھا تا جارہا ہے ۔ حق نیٹ ورک مالیاتی ایپلی کیشنز سے بالاتر ہوکر  سماجی پلیٹ فارمز، گیمز، تعلیمی پروجیکٹس وغیرہ  کوبھی  اپنے اندر شامل کر چکا ہے ۔ 

 حق  نیٹ ورک کی اہم خصوصیات اور اختراعات میں سے ایک شریعہ اوریکل بھی ہے  جو کہ حلال سرٹیفکیٹس کی ایک آن چین رجسٹری ہے۔ یہ ڈویلپرز اورمختلف  کاروباروں کے  صارفین کو  اسلام سے  مطابقت کا ثبوت فراہم کرنے کا کہتی ہے جس کے سبب حق والیٹ شریعت کے مطابق کام کر نے والی  ڈی ایپس کا مرکز بن گیا ہے ۔ یہ نیٹ ورک  صارفین کو حرام سرگرمیوں سے محفوظ رکھتا ہے اور  نیٹ ورک کے اخلاقی  اصولوں کو برقرار  رکھنے میں بھی کہیں کوتاہی نہیں کرتا ۔

 حق کے علاوہ دیگر اسلامی فن ٹیک پلیٹ فارمز جیسے نیو بینکنگ، لانچ گڈ، اور سکولا فنڈ روایتی اسلامی فنانس کو ڈیجیٹل اسپیکٹرم میں لے جا نے کے ساتھ  مالی شمولیت اور سماجی بہبود کو فروغ دینے کی غرض سے  جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ نیٹ ورکس  اسلامی ڈیجیٹل فنانس میں ایک نئے دور کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ 

 اسلامک کوائن : اسلامی فن ٹیک میں ایک نئے دُور کا آغاز 

شریعت کے مطابق حق  نیٹ ورک کا اسلامک کوائن اسلامی فنٹیک میں ایک نئے دُور کی نمائندگی کرتا ہے ۔اخلاقیات، اختراعات اور مالیاتی ٹیکنالوجی کا امتزاج اسلامک کوائن  عالمی مسلم کمیونٹی کے لیے مالیاتی منظر نامے میں انقلاب لارہاہے۔  

 ایک محدود سپلائی کے ساتھ اسلامک کوائن  حلال اثاثہ جات  کے تمام معیارات پر پورا اترتاہے ۔اسلامک کوائن کے ہراجراء  کا 10فیصد  ایورگرین DAO کو مختص کیا جاتا ہے جو مسلم کمیونٹی کے ساتھ اس کی وابستگی کا ثبوت ہے  ۔جس کے بعد ان فنڈز کو اسلام سے متعلقہ منصوبوں میں دوبارہ لگایا جاتا ہے یا مسلم خیراتی اداروں کو عطیہ کیا جاتا ہے جس سے مسلم کمیونٹی کو براہ راست معاشی فائدہ پہنچتا ہے ۔ 2022 میں شریعت کے مطابق کرپٹو کرنسی نے کئی قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔اسلامک کوائن کو جون میں سرکردہ مسلم علماء  کے جاری کردہ فتوے کے ساتھ تسلیم کیا گیاہے جبکہ  اگست میں اس کرپٹو کرنسی کی فروخت سے  200ملین ڈالر اکٹھا کئے گئے اور  اسی سال  نومبر میں مڈل ایسٹ بلاک چین ایوارڈز کے دوران اس کرنسی کو سب سے زیادہ سراہے جانے والی کرپٹو کرنسی  کے طور پر  ESG کرپٹو  کے اعزاز سے نوازا گیا۔

 اسلامک کوائن  مثالی شفافیت کو ظاہر کرتا ہےاس کے والیٹ کی معلومات gnosis-safe.io کے ذریعےسب ہی کیلئے  دستیاب ہیں۔ پرائیویٹ سیلز موڈ میں ہونے کے باوجودپروجیکٹ وینچر کیپیٹلسٹ اور مالیاتی اداروں کی تو جہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ سیلز کے حوالے سےاسلامک کوائن کا  محتاط رویہ اس پر اعتمادبڑھانے  اور یقین کر نے  کے لیے کافی ہے  ۔ اس پر محض 'اسلامی'  ہونے کا لیبل نہیں لگا ہوا یہ واقعی میں اخلاقی سرمایہ کاری کا نمائندہ ہے ۔  

  حق ایسوسی ایشن اس کوائن کے ذریعے  مالی کاوشوں  کے علاوہ اسلامک کوائن مثبت  سماجی اثرات قائم کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے اور  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا (IIUM) کے ساتھ تعاون سے  غیر منافع بخش ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے  جس کا  مقصد بلاک چین ٹیکنالو جی کو سکھانا  اور لوگوں کے درمیان کرپٹو بیداری پیدا کر نا ہے ۔ 

 اسلامی مالیات کی صلاحیت میں اضافہ کرنا 

اسلامک فنٹیک کے  شعبے کی ترقی عالمی سطح پر اسلامی مالیات کو آگے بڑھانے اور کریپٹو کرنسی کو اپنانے کو فروغ دینے میں بے پناہ کام آئے گی ۔جس سے اسلامی مالیات کی صلاحیت میں اضافہ بھی ہو گا ۔  شریعت کے مطابق فنٹیک منصوبوں کا سامنے آنا  اسلامی مالیات میں ایک نئی صبح کی علامت ہے۔

 اسلامک کوائن کے  سبب وہ لوگ جو ہر معاملے پر  سرکردہ مسلم علمائے اکرام  سے فتویٰ کی منظوری حاصل کرتے ہیں ان کے پاس قانونی طریقہ کار سے اسلامک کوائن کو   پوری دنیا کی مسلم کمیونٹیز میں بلاجھجھک  قبول کروانے کا موقع ہے ۔   

 MENA کے علاقے ایسے ہیں جہاں  کرپٹو کرنسی کے لین دین میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں  نئی نسل کے اسلامک فنٹیک پروجیکٹس جدید ڈیجیٹل فنانس اور اسلامی مالیاتی کے اصولوں پر پورا اترتے ہوئے دنیا سے مقابلے کیلئے تیار ہیں ۔ اس جگہ صرف  صرف منافع کے بارے میں نہیں ہے بلکہ شرعی اصولوں کے مطابق  مالی  شمولیت اور اور مشترکہ خوشحالی کے بارے میں سو چا جا رہا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن