عیدقربان پرگرانفروشی،مافیاکو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں :عابد حسین صدیقی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ لوگ جو عید قربان کو قریب آتے دیکھ کر پیاز،ٹماٹر،لہسن ادرک وغیرہ کی قیمتوں کو آسمان پر لیکر جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ان کو لگام ڈالی جائے۔ افسوس کا مقام ہے کہ ہر تہوار پر ناجائز منافع خور مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹتا ہے لیکن اس مافیاکو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن