لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے معیشت کی بحالی کیلئے حکومت تاجروںکو سہولیات فراہم کرے۔ صنعت و تجارت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔معیشت کی بحالی کیلئے حکومت تاجروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔