امت مرکزسے دورنہ جائے،عقائد اوراعمال کی اصلاح کرے :میاں جمیل 

Jun 08, 2024

لاہور (نامہ نگار خصوصی)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج اور قربانی ایام کے ایام ہیں۔ نیتوں اور اعمال میں اخلاص پیدا کیا جائے۔ امت اپنے مرکز ومحور سے دور نہ جائے، عقائد اور اعمال کی اصلاح کو یقینی بنایا جائے۔ قرآن وحدیث سے مکمل رہنمائی لی جائے۔ امت نے جب تک اپنی توجہ قرآن و حدیث میں مرکوز رکھی تب تک گمراہی، بے یقینی اور بداعتقادی سے دور رہی۔ آج پھر سیرت طیبہ کی رہنمائی اور روشنی میں انفرادی اور اجتماعی معاملات کی اصلاح ضروری ہے۔ قول وفعل کا تضاد بھی ختم ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں