عشرہ ذوالحجہ،قرآن پاک کی تلاوت نفلی روزے اللہ کے قرب کا ذریعہ :عبد الغفار روپڑی 

Jun 08, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) عشرہ ذوالحجہ کے دنوں کی عبادات بہت فضیلت کی حامل ہیں۔ قرآن پاک کی تلاوت نفلی روزے اللہ کے قرب کا ذریعہ ہیں۔ حج پر جانے والے نمودونمائش سے بچیں یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ ذوالحجہ کے دنوں کی عبادات کی اہمیت اور فضیلت بہت زیادہ ہے اس عشرہ میں ہمیں نوافل روزوں قرآن پاک کی تلاوت اور وضائف کا اہتمام کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں