لاہور(لیڈی رپورٹر) کالج میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ویب سائٹ اور ڈیجیٹل لائبریری کے افتتاح کی تقریب ہوئی۔ جس میں طور مہمان خصوصی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید مدعو تھے۔ مہمانان اعزاز میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب ڈاکٹر سید انصر اظہر، ایڈیشنل ڈی پی آئی کالجز پنجاب میاں محمد زاہد اور ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن احسن مختار ملک نے تقریب کو رونق بخشی۔ ڈاکٹر فرخ نوید نے ڈیجیٹل لائبریری اور کالج ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام پبلک سیکٹر کالجز میں یہ اعزاز گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور کے حصے میں آنے پر مبارک دیتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا کہ یہ ای لائبریری اور جدید پیمانوں پر ویب سائٹ بنانے والا پہلا ادارہ ہے۔