پہلی بار قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نماز جمعہ کا وقفہ نہ ہوا

Jun 08, 2024

وقار عباسی

ایوان زیریں کے اجلاس کے دوران نماز جمعہ کا وقفہ نہ کرنے اور ایوان میں صدر کے خطاب پر مسلسل بحث جاری رکھنے پر جمعیت علمائے اسلام اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کی اور ایوان کی کارروائی کا احتجاجاً واک آوٹ بھی کیا ہے۔ اراکین نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار" پارلیمنٹ" قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کا وقفہ نہیں ہوا۔ جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے شدید احتجاج اور اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا۔ دوران اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے متعدد بار ارکان کی توجہ دلائی کہ نماز جمعہ کا وقت ہورہا ہے تقاریر مختصر کریں مگر نہ ارکان نے جمعہ کا خیال کیا نہ ہی ڈپٹی سپیکر نے نماز جمعہ کا وقفہ کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان صدارتی خطاب پر خطابات کرتے رہے۔

مزیدخبریں