حج ادائیگی: سلامتی کونسل نے 4 افغان رہنمائوں پرسفری پابندی ختم کر دی

Jun 08, 2024

کابل ( نوائے وقت رپورٹ)  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ حج ادا کرنے کیلئے امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی مولوی عبدالکبیر، وزیر حج و اوقاف شیخ نور محمد ثاقب، وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی اور انٹیلی جنس چیف ملا عبدالحق وثیق پر عائد سفری پابندی ختم کر دی ۔یہ پابندی ایسے وقت میں ہٹالی گئی  جب افغانستان کے وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی پہلے غیر ملکی دورے پر 4 جون کو  وفد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات گئے تھے جس میں امارت اسلامیہ کے انٹیلی جنس چیف ملا عبدالحق وثیق بھی شامل تھے۔ 

مزیدخبریں