لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ میرٹ پر پیشہ ورانہ مسائل کا بروقت ازالہ اور ذاتی امور میں پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ سروس امور سے متعلقہ مسائل کو موثر سپر ویژن سے بروقت حل کیا جائے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولیس ملازمین او ر انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔