پولیس پروموش بورڈ اجلاس‘ 9 سینئر سکیل سٹینوگرافرز کی ترقی 

لاہور(نامہ نگار پولیس پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں پروموشن بورڈ نے 9 سینئر سکیل سٹینوگرافرز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرسونل اور پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی۔ مرزا سکندر عباس کو پرائیویٹ سیکرٹری سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرسونل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ میاں محبوب اور عبدالحمید کو سینئر سکیل سٹینوگرافرز سے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ غلام فرید، محمد جاوید، محمد فرید،مرزا جاوید اقبال، محمد عمران اور محمد شبیر بھی پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے پروموشن بورڈ اجلاس کی صدارت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن