زیادہ ٹیکس کی افواہوں پر سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رجحان دیکھا گیا:امانت بشیر 

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ کیپٹل مارکیٹوں پر زیادہ ٹیکس عائد کیے جانے کی افواہوں پر سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔آئندہ بجٹ کی مجوزہ تجاویز کے حوالے سے کچھ خدشات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے خوف و ہراس کی فضا بنی ہوئی ہے۔ آئندہ بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس اور ڈیوڈنڈ ٹیکس میں مجوزہ اضافے ،پٹرولیم پر جی ایس ٹی لگانے یا پی ڈی ایل بڑھانے کی بات ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...