لاہور (کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے فوکل پرسن عمر فاروق خان سے ملاقات میں لاہور چیمبر کے ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنے زیر التواء سیلز ٹیکس ریٹرن اور ورکرز ویلفیئر فنڈ جمع کرائیں جس کی آخری تاریخ 18 جون ہے۔کاشف انور نے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پی آر اے سیلز ٹیکس ریٹرن اور واجب الادا ٹیکس فوری طور پر جمع کرایا جائے۔ ''ان ریٹرن کی بروقت جمع کروانا نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ ریگولیٹری تعمیل کیلئے ہمارے اجتماعی عزم کو بھی برقرار رکھتا ہے۔اس کیساتھ صدر لاہور چیمبر نے حکومت پر زور دیا کہ ٹیکس نیٹ میں داخل ہونیوالوں کو جرمانے اور سزا کے بجائے فوائد کیساتھ ترغیب دی جانی چاہئے۔