سٹاک مارکیٹ میں مندا:100انڈیکس73700پوائنٹس پر بند 

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کاروبار حصص میں مندی کا رجحان دیکھا گیااور کے ایس ای100انڈیکس 100سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 73800پوائنٹس کم ہو کر73700پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو42ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ45.35فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے دبائو پربننے والے بجٹ کے حوالے سے مختلف خدشات ، کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے جانے کے امکان اور مانیٹری پالیسی پر قیاس آرائیوں نے سرمایہ کاروںکے اعتماد کو متزلزل کئے رکھا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...