حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ آبپاشی کے پانی چوری کو کنٹرول کرنے والے پی ایم آئی یو ادارہ کو صوبائی سیکرٹری آبپاشی پنجاب کی جانب سے کام کرنے سے روک دیئے جانے کے بعد ضلع بھر کے کسانوں اور کاشتکاروںمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی کسانوں اور زمینداروں نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم آئی یو ادارہ 2006سے کام کررہا تھا اور یہ محکمہ آبپاشی کا اینٹی کرپشن طر زکا ادارہ تھا جس کی وجہ سے کسانوں کو ٹیل تک پانی کی رسائی ممکن ہورہی تھی اور بہت سے کرپٹ افسران جو پانی چوری میں ملوث تھے وہ اپنے انجام کو پہنچے۔لیکن اب سیکرٹری آبپاشی کی جانب سے مذکورہ ادارہ کے فیلڈ سٹاف کو جس دن سے پانی چوری کی رپورٹ کرنے سے روکا گیا ہے انکے نہ صرف حوصلہ پست ہوگئے ہیں بلکہ پنجاب اریگیشن سٹاف سرعام پانی چوری کروانے لگا ہے ۔انہوںنے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ محکمہ انہار کے ادارہ پی ایم آئی یو کے پانی چوری کی رپورٹ کرنے کے اختیارات فوری بحال کرکے کسانوںمیں پائی جانے والی تشویش کا ازالہ کیا جائے۔
حافظ آباد:پی ایم آئی یو کو کام سے روکنے پر کسانوں اور کاشتکاروں میں تشویش
Jun 08, 2024