گوجرانوالہ: اندھے قتل کا معمہ ،بیوی اور گھریلوملازم ہی ملوث نکلے 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پولیس نے امریکن نیشنیلٹی ہولڈر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک سردار ظہور کے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کر لیا۔ واقعہ میں مقتول کی بیوی اور گھریلوملازم ہی ملوث نکلے ۔ ملزمان کو گرفتار،آلہ قتل بھی برآمد۔یکم جون 2024کو سردار عاصم ظہور نے تھانہ میں درخواست دی کہ والد سردار ظہور احمد کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی،ہیومن ریسورس اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا ۔ دوران تفتیش مقتول کی بیوی نے انکشاف کیا کہ شوہر کیساتھ روزانہ گھریلو جھگڑا رہتا تھا تنگ آگئی اور گھریلو ملازم کو پیسوںکا لالچ دیکرچوری کی واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی ۔ہم نے ملکر قتل کی واردات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ پولیس کے مطابق عدالت سے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن