گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے جامعہ مسجد سیٹلائٹ ٹائون میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدکھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ شہریوں کے مسائل سنے اور کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری پولیس کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کریں اور منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کر کے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔ ہر شہری اپنی شکایت درج کروانے کیلئے ہمارے دفاتر میں آسکتا ہے ۔ عوام کے لیے دروازے دن، رات کھلے ہیں۔