شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) اڈیوو کنسلٹنٹ شیخوپورہ برانچ کے زیراہتمام مقامی ہال میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں میں سی ای او ہیڈ آفس عنصرمحمود، چیف ایگزیکٹیو احمد بلال، صدر ڈسٹرکٹ بار سجاد باقر ڈوگر، امیدوار ڈسٹرکٹ بار امجد گوپے راء ، امیدوار جنرل سیکرٹری شمس حسن بھٹی، سابق جنرل سیکرٹریز ملک جاوید کھوکھر، میاں علی بشیر، سیاسی رہنما رائے قیصر عباس کھرل، کار ڈیلرز ایسوسی کے چیئرمین اکبردھاریوال، صدر طاہر ورک، جنرل سیکرٹری شہزادانور، وائس چیئرمین ثناء اللہ ورک،رائے اعظم کھرل،آصف دھایوال،حافظ عرفان احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چڈھر،رائے معظم، رائے ناظم سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کا مقصد شیخوپورہ میں اڈیوو کسلٹنٹ کا پڑھے لکھے نوجوان کو معیاری اور بہتر تعلیم فراہم کے پاکستان سمیت دیگرممالک کی اعلیٰ یونیورسٹیز میں داخلے دلوانے اور نوجوان کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ ہیڈ آفس کے سی ای او عنصر محمود اور چیف ایگزیکٹیو احمدبلال نے شیخوپورہ برانچ کے ہیڈ پروفیسر علی عمران اکبر اور ظہیر اکبردھاریوال کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔