سرائے مغل(نامہ نگار) نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے نوجوان کو فائر مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں ہنجرائے خورد کا رہائشی محمد شریف گھر کے کمرے میں سویا ہو تھا اور اسکا بھائی ریاست علی دوسرے کمرے میں سویا ہواتھا کہ گزشتہ رات اچانک فائر چلنے کی آواز آئی جب محمد شریف نے دوسرے اہل و عیال کے ہمراہ دوسرے کمرے میںآکر دیکھا تو ریاست کے سر پر فائر لگا ہوا تھا اور وہ موقع پر ہلاک پڑا تھا۔بھائی محمد شریف نے تھانہ سرائے مغل میں نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔