موچی گیٹ جلسہ کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو آج تک مہلت 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے تحریک انصاف کے موچی گیٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے معاملہ پر ڈی سی لاہور کو آج 11 بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو موچی گیٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کے لیے درخواست دی، ڈپٹی کمشنر کو اجازت طلب کرنے کے لیے یکم جون کو درخواست دی، 9 جون کو موچی گیٹ پر ورکرز کنونشن کی اجازت طلب کی گئی، کئی روز گزرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، آئین پاکستان کے مطابق ہر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جلسے، جلوس، ریلیاں کرنے کی مکمل آزادی ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو ورکر کنونشن کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...