وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ ہوا:، سٹیٹ بنک 

Jun 08, 2024

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا قرض 66 ہزار 83 ارب روپے سے تجاویز کر گیا مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مرکزی حکومت کا قرض 710 ارب روپے بڑھا، مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے اندرونی قرض میں 5 ہزار 672 ارب روپیکا اضافہ ہوا، جبکہ اسی دوران مرکزی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 430 ارب روپے کم ہوا۔دستاویز کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا اندرونی قرض 44 ہزار 482 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 602 ارب روپے رہا۔

مزیدخبریں