شہری پر تشدد‘ تنویر الیاس کی گرفتاری‘ رہائی‘ 3 بیٹے‘ بھتیجا گرفتار 

اسلام آباد‘ مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔ پولیس نے سردار تنویر الیاس کے بیٹوں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا۔ شہری شیراز خان نے سردار تنویر الیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرایا۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو سردار تنویر الیاس نے مزاحمت کی۔ کار سرکار میں مداخلت پر   سردار تنویر الیاس کو گرفتارکیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد ان کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمے میں نامزد تنویر الیاس کے بھتیجے عفیف مغیرہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...