اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی۔ صدر مملکت نے آرٹیکل 156 کے تحت قومی اقتصادی کونسل قائم کی۔ شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔ چاروں ورزائے اعلیٰ قومی اقتصادی کونسل میں شامل ہیں۔ دیگر ارکان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار‘ وزیر دفاع خواجہ آصف‘ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب‘ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال‘ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب‘ سندھ کے صوبائی وزیر برائے آبپاشی جام خان شورو‘ خیبر پی کے مشیر خزانہ مزمل اسلم‘ بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی ظہور احمد بلیدی شامل ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن‘ سیکرٹری خزانہ‘ سیکرٹری اقتصادی امور‘ وفاقی وزیر احد چیمہ خصوصی دعوت پر شریک ہوں گے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 10 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو‘ وزیراعظم چیئرمین مقرر ‘پرسوں اجلاس طلب
Jun 08, 2024