اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا، اگر یہی سمجھا جاتا ہے میں سائیڈ لائن ہی ٹھیک ہوں تو سائیڈ لائن ہی رہوں گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کہا آپ کہیں تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں، میری بے توقیری کی گئی ہے، ابھی تک میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کہا ہوا ہے بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو احتجاج کروں گا، بانی پی ٹی آئی سے ناراض نہیں ہوں، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے فیصلوں کا اعلان جس انداز میں کیا گیا اس سے دکھ ہوا، مجھے سنے بغیر کیوں ایسے فیصلے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ہمارے مخالفین کا طریقہ کار کامیاب جا رہا ہے، ایک کیس ختم ہوتا ہے تو یہ نیا کیس بنا دیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو رہائی کے لیے اصل امید عوام سے ہے، عوام جب نکلیں گے تو یہ ادارے اور ریاست انہیں رہا کر دیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو ان کی مرضی کا چیف سیکریٹری اور آئی جی نہیں دیا گیا۔
جو رویہ میری جماعت نے رکھا اس کا حقدار نہیں تھا، شیر افضل مروت
Jun 08, 2024