پی ٹی آئی سے بات چیت چل رہی ہے اس سے انکار نہیں،مولانا فضل الرحمن 

Jun 08, 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) جے یو آئی(ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات چیت تو چل رہی ہے اور اس بات سے انکار نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے  تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بار یہ سوال نہیں سنا، آپ پہلی باریہ بات نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت تو چل رہی ہے اس سے انکار نہیں، اگر کوئی فیصلہ ہوتا تو آپ تک پہنچ چکا ہوتا۔ جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ جب فیصلے ہونگے تو دنیا کو پتہ چلے گا اورپھر پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، نواز شریف جب ملنا چاہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے احترام کی سیاست کی، مخالف کو گالی نہیں دی لیکن گالیاں برداشت کی ہیں۔

مزیدخبریں