صدر نے پرنس رحیم آغا خان کو ’ ’’نشانِ پاکستان‘‘  عطا کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو  پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ’’نشانِ پاکستان‘‘ کا ایوارڈ  عطا کر دیا،صدر مملکت نے ایوارڈ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح میں ان کی شاندار خدمات اور کردار کے اعتراف میں دیا ،ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب  میں وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور سرکاری افسران نے  شرکت  کی ،ایوارڈ  کمرشل بینکنگ، مائیکروفنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیا گیا ،اغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے ،بعد ازاں ، پرنس رحیم آغا خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈ سلطان علی الانہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی ملاقات میں شرکت کی،صدر مملکت کو پاکستانی عوام کی فلاح کیلئے مختلف شعبوں میں  اغا خان نیٹ ورک کے کردار اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا،صدر مملکت نے پاکستان آنے پر پرنس رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا،صدر مملکت کا ملک کی تعلیمی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ،صدر ِمملکت نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی  میں آغا خان خاندان کے کردار کو سراہا ،پرنس رحیم اغا خان نے نشان ِامتیاز سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...