عراقی گروپوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز ہوں گی،حوثی رہنما

صنعا(این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عراق میں اسلامی مزاحمت (آئی آر آئی)کے ساتھ ان کے گروپ کی کارروائیاں تیز ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ گروپ نے عراق میں اسلامی مزاحمت کے ساتھ مل کر اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر بحری جہازوں کے خلاف دو مشترکہ فوجی آپریشن کیے۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں عراق میں اسلامی مزاحمت نے بھی یہ کہا کہ اس نے اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر حوثیوں کے ساتھ دو مشترکہ فوجی کارروائیاں کیں۔یمن کے دارالحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والے علاقوں پر قابض حوثیوں نے نومبر سے بحیر احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی پر حملے کیے ہیں جنہیں وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی قرار دیتے ہیں۔ اس سال فروری سے امریکی اور برطانوی ان پر جوابی حملے کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...