اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے بحرہند میں جاپان اور سپین کے بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں۔ پاک بحریہ کے پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران جاپان میری ٹائم ڈیفنس فورس کے جہاز ’’سازا‘‘ کے ساتھ بحری مشقیں کیں۔ اس دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت سپین کے بحری جہاز ایس پی ایس کینارس کے ساتھ بحری مشق میں شامل رہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں کا مقصد خطے میں موجود بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر یقین رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کا عالمی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔
پی این ایس اصلت کی جاپان، سپین کیساتھ مشترکہ مشقیں
Jun 08, 2024