فیصل آباد، پیر محل میں 2 خواتین 2 بچوں  اور نوجوان سے اوباشوں کی زیادتی  

فیصل آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اوباش ملزمان نے دو خواتین،  بچے  اور نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  تھانہ صدر کے علاقہ میں (آ)  گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم علی رضا گھر میں گھس گیا اور  زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں سنی، عادل اور احمد وغیرہ چھ ملزم  شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے سٹیشن چوک کے قریب واقع ہوٹل میں لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ جبکہ  تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں احمد رضا کا بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اوباش ملزم مقصود احمد بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اس سے زیادتی کی۔ جبکہ  تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں نعمان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے  بتایا کہ وغیرہ دو اوباش ملزم اس کے چھوٹے بھائی کو بہانے سے خالی مکان میں لے گئے اور اسے  زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جبکہ اس   کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنا لی ۔ پیر محل سے  نامہ نگار کے مطابق اوباش نے آٹھ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بلال گھر سے گاؤں 775 گ ب کے مکین عالم شیر نے  قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے نکلا تو گلی سے گزرتے ہوئے اوباش خاور بچے کو دبوچ کر اپنی بیٹھک میں لے گیا اور اس سے زیادتی کی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...