لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے تحریک انصاف کے اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے درخواست پر دونوں مغویوں کو 11جون تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اور سی ٹی ڈی افسروں نے مغویوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس لکھ کر دے کہ وہ ناکام ہو گئی ہے۔ درخواست میں سلمان اکرم راجہ اور ابوذر سلمان نیازی نے موقف اپنایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے رات تین بجے اظہر مشوانی کے بھائیوں کو گرفتار کیا، ابھی تک یہ علم نہیں کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے، ان کے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا۔