رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ 2 کانسٹیبل شہید‘ ایک زخمی

Jun 08, 2024

رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) رحیم یار خان کے علاقے خان بیلہ میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ 5 سے زائد ڈاکو دکان پر واردات کرنے آئے۔ اطلاع پر پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے، ایک زخمی ہوا۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی نے کانسٹیبل شفیق احمد اور ذیشان خرم کو شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور زخمی کانسٹیبل اسحاق کے بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں