پی آئی اے پائلٹس کو ماہانہ تنخواہ اور مراعات  43 کروڑ دئیے  جانے کا انکشاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کو ماہانہ 43کروڑ روپے تنخواہ اور مراعات کی مد میں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پی آئی اے پائلٹس کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ دستاویز کے مطابق پی آئی اے پائلٹس کی تعداد 313 ہے جس میں 262 پائلٹس مستقل اور 51 کنٹریکٹ پر ہیں۔مستقل پائلٹس کو ماہانہ تنخواہ  1لاکھ 3ہزار روپے جبکہ مراعات اور الاؤنسز کی مد میں ساڑھے 12لاکھ روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح، کنٹریکٹ پائلٹس 1لاکھ 14ہزار تنخواہ جبکہ 14 لاکھ مراعات اور الاؤنسز کی مد میں وصول کر رہے ہیں۔پائلٹس کو ہر سال 45 رعایتی فضائی ٹکٹس اور انٹر لائن ٹکٹ بھی دیے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن