شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ محسن پاکستان میاں نواز شریف کے معاشی وژن کی بدولت شروع ہونے والا سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کی بنیاد اور پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے جو پاکستان دشمن قوتوں کیلئے قابل برداشت نہیں مگر ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی قیادت پاکستان کو موجودہ مشکلات سے نجات دلانے کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان خود انحصاری کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاکستان چین کے اشتراک سے سی پیک فیز تھری کو جلد مکمل کر لے گا۔
سی پیک ترقی، پاکستان چین دوستی کی لازوال مثال: عارف سندھیلہ
Jun 08, 2024