گزشتہ سال کی نسبت صوبائی ترقیاتی اخراجات میں 23 فیصد اضافہ: حکام

 اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پچھلے سال کی نسبت صوبائی ترقیاتی اخراجات میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی 2023 تامارچ 2024 تک صوبوں نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں 877 ارب 95کروڑ روپے خرچ کیے۔ذرائع نے بتایا کہ جولائی 2022 سے مارچ 2023 تک صوبوں نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں 721 ارب روپیخرچ کیے تھے، ترقیاتی پروگرام پر سب سے زیادہ 108 ارب روپے اضافے سے سندھ حکومت نے 310 ارب 79 کروڑخرچ کیے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان نے 92 ارب روپے خرچ کیے جبکہ گزشتہ سال 73 ارب روپے خرچ ہوئے تھے،گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 393 ارب روپے خرچ کیے تھے۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں جولائی 2023 سیمارچ 2024 تک 106ارب 56 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن