اقرا یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی اور کانسپٹس فاونڈیشن میں معاہدہ 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اقرا یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی اور کانسپٹس فاونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت کانسپٹس فائونڈیشن کے طلباکو خصوصی اسکالرشپس دیئے جائیں گے ۔کانسپٹس فانڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید عادل شاہ اور اقرا یونیورسٹی کے ڈاکٹر عروج ذوالفقار اور یونیورسٹی آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے حمزہ انور نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔معاہدہ کے تحت دونوں یونیورسٹیاں، کانسپٹس فائونڈیشن کے تمام اداروں کے طلباکو داخلوں اور فیس میں 50 فیصد اور 15 فیصد رعایت کے ساتھ ساتھ دیگر اسکالرشپس بھی فراہم کریں گی۔کانسپٹس فائونڈیشن کے ایم ڈی سید عادل شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں کی طرف سے طلبا کیلئے رعایت کے فراخ دلانہ اقدام پر انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمار ے کالجز کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سے ہمارے طلباکو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع ملیں گے اور وہ عالمی معیار کی تحقیق میں حصہ لے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں تعلیمی اور تحقیقی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ملائشیا کی لنکن یونیورسٹی کے ساتھ بھی معاہدہ اپنی تکمیل کے اخری مراحل میں ہے جلد ہی انشااللہ وہ بھی دستخط ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن