انسداد پولیو مہم ، راولپنڈی میں 6 لاکھ17 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

Jun 08, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی سمیت پنجاب کے6بڑے اضلاع میں انسداد پولیو مہم  کے دوران اب تک مجموعی طور پر 47 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 6 لاکھ17 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے اسی طرح لاہور میں 15 لاکھ26 ہزار،ملتان میں 9 لاکھ13 ہزار،اوکاڑہ میں 5 لاکھ71 ہزاراورمیانوالی میں 3 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر اقبال کے مطابق مہم کا انعقاد 6 اضلاع میں کیا جا رہا ہے اس مقصد کے لئے لاہور میں 14 ہزار سے زائد پولیو ورکر مہم کا حصہ ہیں اور راولپنڈی میں 7 ہزار سے زائد ورکر مہم میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ، میانوالی میں پولیو مہم کیچ اپ کا آغاز ہو چکا ہے کیچ اپ میں ہر گھر کو دوبارہ چیک کیا جائے گا اس طرح پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو دوبارہ چیک کیا جائے گا تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورکیچ اپ کے دوران 100 فی صد بچوں کو قطرے پلائے جائیں انہوں نے والدین سے اپیل کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں گرمی کے موسم میں ٹیموں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں بڑے اضلاع میں مہم اتوار تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں