قربانی کے بدلے رقم دینا جائز نہیں ،ہرصاحب استطاعت مسلمان پر واجب،اظہار بخاری

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جامع مسجد محمدی لال کرتی میں قربانی و حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ قربانی کے بدلے رقم دینا جائز نہیں قربانی ہرصاحب استطاعت مسلمان پر واجب ہے۔ اسلام میں کچھ عبادات ایسی ہیں جو رقم ادا کیے بغیر ادا نہیں ھوتی اور کئی ایسی ہیں جو رقم اداکرنے کے باوجود ادانہیں ہوتی۔ نماز اور قربانی ایسی عبادتیں ہیں جو رقم دے کر ادا نہیں کرائی جا سکتی ۔قربانی کے بدلے رقم دینے کے فتوے جاری کرنے والے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ قربانی کے خلاف عجیب منطق پیش کی جاتی ہے کہ قربانی پر ہر سال لاکھوں روپیہ برباد کیا جاتا ہے یہ روپیہ قومی کاموں میں صرف ہونا چاہیے ۔حکم خداوندی ترک کرکے روپیہ بچانے کے بعد وہ کون سی چیز باقی رہ جاتی ہے کہ جن کاموں پر خرچ کیا جائے۔ اظہاربخاری نے کہا قومیں تو  بنتی ہی قربانی سے ہیں۔ قربانی قرب خداوندی کا ذریعہ ہے ۔ قربانی کا دینی حکم سورہ کوثر میں موجود ہے۔ قربانی کی مخالفت کرنے والے شکر کریں حضرت ابراہیم کی چھری سے حضرت اسماعیل ذبح نہیں ھوئے۔ ورنہ عید الضحی کے موقع پر والدین کو اپنے بچوں پر چھری چلانا پڑ جاتی ۔حج ہر قسم کی نفسی خواہشات کو قربان اور آپس میں متحد رہنے کا درس دیتا ہے ۔حج اتحاد،قربانی جذبہ ایثار کا نام ھے ۔قربانی ہر مقام اورہر جگہ ھو  سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن