اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم اور انجینئرز کے وفد ڈاکٹر اے
کے ٹیپو پروفیسر ڈاکٹر عابد، پروفیسر ڈاکٹر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید،سید اطہر،ڈاکٹر عدنان سے ملاقات کی اشفاق شاہ نے کہا طلباء کو جدید تقاضوں کے مطابق انجنئیرنگ کی اعلی تعلیم سے آراستہ کیا جائے،نوجوان انجنئیر ہر سال یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہورہے ہیں حکومت کو ایسی پالیسیاں بنانی ہوں گی کہ یہ نوجوان ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ملک اور معاشرے کی موجودہ حالت اور جدید ٹرینڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کیا جائے،ایسے ڈیزائن بنائے جائیں جس کی بدولت بلڈنگ میں توانائی کا استعمال کم کیا جاسکتا ہے اور قدرتی وسائل کا استعمال جس میں جیو تھرمل، سولر توانائی کے ذرائع کا استعمال کیا جائے۔اشفاق شاہ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے اکیڈمیا انڈسٹری روابط کو مضبوط کر کے پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بھی معیشت کی بحالی کیلئے یہی طرز عمل اپنانا ہوگا۔اکیڈمیا اور انڈسٹری کے قریبی روابط سے یونیورسٹیوں کو انڈسٹری کے ضرورت کے مطابق طلبا تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
طلباء کو انجینئرنگ کی اعلی تعلیم سے آراستہ کیا جائے، اشفاق شاہ
Jun 08, 2024