اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )رائے محمد اکبر کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹور یٹ آف ورکرز ایجوکیشن کا چارج دے دیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت بیرون ملک پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے نوٹیفکیشن کے مطابق رائے اکبر جو کہ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے کو ڈائریکٹر جنرل کا چارج تفویض کیا گیا ہے رائے اکبر کا شمار وزارت کے محنتی افسران میں ھو تا ہے اور ورکرز ایجوکیشن کا بیس سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں رائے اکبر نے گذشتہ سال کامیابی کے ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سے لازمی سینئر مینجمنٹ تربیتی کورس مکمل کیا تھا رائے اکبر ڈائریکٹر جنرل ورکرز ایجوکیشن نے نمایندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز ہماری معیشت کا ایک انتہائی اہم جزو ہیں اور انکی تعلیم و تربیت بہت ضروری ہے۔
رائے محمد اکبر کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کا چارج دیدیا گیا
Jun 08, 2024