راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ملک گیر یوم انتباہ منایا گیا، مساجد میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خطباتِ جمعہ دئیے گئے اوراسرائیل کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں،اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر دنیا تیزی سے عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے،امریکہ سمیت ویٹو کا اختیار رکھنے والی عالمی طاقتوں کو اپنی متعصبانہ آنکھوں کو کھولنا ہوگا، محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین، عرب لیگ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غزہ میں جنگ بندی پر عمل در آمد کروانے میں بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں،دنیا تیزی کے ساتھ عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکہ، برطانیہ،جرمنی، فرانس، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں پر عائد ہوگی،پاکستان سنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے صدرعلامہ عطا الرحمن دھنیال، ڈویژنل جنرل سیکرٹری علامہ غلام جیلانی، ڈاکٹر محمدطیب رضا، ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ ریاض الرحمن صدیقی، ضلعی رہنما علامہ تنویرحسین قادری،علامہ قاسم محمود موہڑوی، علامہ محمد رضاقادری، علامہ حارث چشتی،علامہ اعجاز قادری، علامہ اشتیاق اقادری، علامہ رفیق مدنیسمیت دیگررہنماں نے کہاکہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جاناناگزیرہوچکا
مسئلہ فلسطین پر دنیا تیزی سے عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، محمد شاداب رضا نقشبندی
Jun 08, 2024