اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ طلبہ کو ہراول دستہ تصور کیا ،افسران

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ ،پولیس اور عوام میں روابط کو مزید بڑھانے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا،سیمینار میں ڈی آئی جی لااینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ، ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق، چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر وٹو نے شرکت کی،جبکہ بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے سینئر اسسٹنٹ پروفیسر خالد ممتاز، سینئر ایسوسی ایٹ پروفیسر سحر زیست نے خصوصی شرکت کی، سیمینار میں شریک طلباو طالبات نے پولیس عوام کے آپس میں روابط، معاشرے میں پیش آنیوالے مسائل کے حل میں پولیس کے کردار، عام عوام کو انصاف اور سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر موضوعات پر سوالات کئے جن کا پولیس افسران نے جواب دیا شرکانے اسلام آباد پولیس کی امن و امان کے قیام ،جرائم کے انسداد اور شاہراں پر ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے اقدامات کو سراہا ،پولیس افسران نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ طلباکو ہراول دستہ تصور کیا ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں طلبااہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن