دریائے جہلم کے تمام پتن پر کشتیوں کی آمد و رفت پر پابندی 

پنڈ دادنخان (نامہ نگار)پنڈدادنخان کے علاقہ سگھر پور میں20 روز قبل کشتی الٹنے کے نتیجے میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دریائے جہلم کے تمام پتن پر کشتیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی تھی۔ اس حوالے سے حکومتی احکا ما ت کی روشنی میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور بنیادی تربیت حاصل کرنے والے کشتی بانوں کو دوبا رہ کشتی بانی کی اجازت دینے کے لیے ضلع کونسل کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کوٹ کچا ، چک نظام ، احمد آباد پتن کا دورہ کیا اور ملاحوں کشتی بانوں اور ٹھیکیداروں سے ملاقات کی اور کشتیوں کا جائزہ لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کا معائنہ کیا اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام ملاحوں کو ابتدائی طبی امداد اور دریا میں حادثے کی صورت احتیا طی تدابیر بارے ریسکیو 1122 کی جانب سے تر بیت دی گئی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا کہنا ہے کہ تمام حفا ظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے اور ریسکیو تربیت کے سرٹیفکیٹ یافتہ کشتی بانوں کو دوبارہ کشتی آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔
 تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے

ای پیپر دی نیشن