فتح جنگ (نامہ نگار) مظہرم خان ولد جمعہ خان سکنہ حطار تحصیل فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ میں درخو است گزار کی مورخہ 14.05.2024 کی رات اپنی والدہ اور ہمشیرہ کو گھر چھوڑ کر اپنے ڈیرے پر چلا گیا قریبا 12:30 بجے والدہ نے فون کر گھر بلا لیا جب گھر پہنچا تو معلوم ہوا کہ 4 نامعلوم اشخاص گھر میں داخل ہوئے اسلحہ کی نوک پر 4 لاکھ روپے اور طلائی زیورات چھین کر لے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمات کے اندر اج کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او فتح جنگ سب انسپکٹر فیصل امین کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل د ے کر جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا جس پر سب انسپکٹر طارق محمود پر مشتمل تھانہ فتح جنگ پو لیس کی ٹیم نے شب و روز محنت کر کے جدید ٹیکنا لو جی کو بروئے کار لا کر لاکھوں روپے اور طلائی زیور ات لوٹنے والے خطرناک ڈکیت محمد آصف ، عبداللہ ، محمد زبیر اور محمد نسیم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جن کا ریمانڈ جسمانی لے کر ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم، طلائی زیورات و دیگر سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔