لاہور( این این آئی)پاکستان تحر یک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کی اوپن ہارٹ سرجری کردی گئی۔جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ کے مطابق جمشید اقبال چیمہ نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ سرجری کے بعد بہتر ہیں ۔ تمام ہمدردوں اور دوستوں سے دعائوں کی اپیل ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا صاحبزادہ بھی موجود ہے۔
جمشید اقبال چیمہ کی اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی، دوستوں سے دعا کی اپیل: اہلیہ
Jun 08, 2024