مری(نمائندہ خصوصی)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائز یشن مری کے زیر انتظام یکجہتی فلسطین چلڈرن مارچ کا اہتمام کیاگیا جس میں یوسی مسیاڑی کے سکولوں اور مدارس نے شرکت کی مقامی علما کرام ،سکولوں کے اساتذہ ،صحافی اور ایم ایس او مری کے رہنماوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پہ تمام اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے پاکستانی حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ،غزہ اور فلسطین میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ظلم وبربریت سے ہزاروں معصوم شہید ہوچکے ہیں انسانی حقوق کے علمبردار اسرائیل کے اس ظلم کے خلاف خاموش کیوں ;238;تمام اسلامی ممالک کو متفقہ طور پہ عالمی عدالت میں مسئلہ فلسطین پہ قرارداد پیش کرنی چاہیے ،ناظم عمومی ایم ایس او مری فہد عباسی ناظم سرکل عبدالصمد عباسی سر واجد عباسی مولانا دلشاد میڈیم عظمی اور دیگر نے خطاب کیا ۔