تاجر برادری کوپرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی،علی رضا نقوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی رضا نقوی نے ملک کی ترقی کے لیے تاجر برادری کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کاروبار کے فروغ کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام شاپنگ سینٹرز میں سیف سٹی کیمروں کے کام کو یقینی بنا کر سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے گا اور تاجر برادری کے تعاون سے بھکاری، چھینا جھپٹی، منشیات فروشی وغیرہ جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک کے ساتھ بات چیت کے دوران کہی۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں 24/7‘پولیس سینٹر آف سروسز’قائم کیا جائے گا جہاں سے تاجر ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفکیٹ، تصدیق اور دیگر مطلوبہ دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی آئی کے صدر کے مطالبے کے مطابق آئی سی سی آئی کے احاطے میں ایک پولیس مصالحتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا تاکہ تاجروں کے تنازعات کو ان کے اپنے نمائندوں کے ذریعے جلد اور خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو اس مقصد کے لیے ایک پولیس کارپوریٹ رابطہ کمیٹی تشکیل دینا ہوگی اور یقین دلایا کہ جب تک تنازعات میرٹ پر طے کیے جائیں گے اس معاملے میں پولیس کی مداخلت نہیں ہوگی۔اپنے خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے قابل عمل ماحول کو یقینی بنانے اور کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کنوینر پولیس ذیلی کمیٹی آئی سی سی آئی سیف الرحمان نے پولیس کارپوریٹ رابطہ کی اہمیت بیان کی۔اس موقع پر ایس پی سٹی خان اورنگزیب، راجہ حسن اختر، یوسف راجپوت، فیضان شہزاد، عبدالرحمن صدیقی، رضوان چینہ، چوہدری وسیم، چوہدری محمد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...