جہلم(نامہ نگار)ا یکسائز افسر وسیم حیدر نے چارج سنبھالتے ہی پراپرٹی کے ٹیکس ڈیفالٹرز ٹوکن ٹیکس ڈیفا لٹرز اور نان رجسٹرڈ گاڑ یوں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم کی ہدایت پر کسی بھی ٹیکسٹ ڈیفالٹر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔اسی سلسلے میں ای ٹی او وسیم حیدر نے دینہ اور جہلم میں درجنوں پلازے اور دکانیں پروفیشنل ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کروانے پر سیل کر دیے ہیں جہلم کی عوام کے لیے ای ٹی او وسیم حیدر نے پیغام دیا ہے کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے یا کوئی شکایت ہے تو وہ ڈائریکٹ میرے پاس آ سکتا ہے کوشش کروں گا عوامی مسائل کا فلفور ازالہ کر سکوں۔
ایکسائز افسر وسیم حیدر نے چارج سنبھالتے ہی ایکشن شروع کر دیا
Jun 08, 2024