ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے لیگی رہنما سردار یعقوب ناصر کی ملاقات

Jun 08, 2024

اسلام اباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سردار یعقوب ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے اْمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاسردار یعقوب ناصر نے سیدال خان کو ڈپٹی چ?ئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر بھی غور کیا گیاسیدال خان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے شبانہ روز محنت کرنی ہوگی گوادر بندرگاہ سے تجارت اور کاروباری سرگرمیاں ملک کی ترقی کے لئے اہم ہیں۔

مزیدخبریں