کہوٹہ(نامہ نگار )کہو ٹہ مسائل کا گڑھ بن گیا مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر کے انچارج نمبردار را جہ خالد جنجوعہ نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ کہوٹہ میں تجاوزات کی بھر ماردوکانداروں نے سامان سڑکوں پر سجا لیا ہر چوک پر سبزی فروشوں نے سڑکوں پر قبضہ کر رکھا ہے مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہر بھر میں ریڑی بانو نے سڑکوں پر ڈیرے جمارکھے ہیں نمبردار خالد جنجوعہ نے کہا کہ شہر میں دو نمبر ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ فروخت ہوتا ہے ناقص غیر معیاری دودھ دہی کے استعمال سے شہریوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں متعد بار مقامی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا مگر کوئی توجہ نہ دی گئی ۔
فورڈ اتھارٹی خواب خرگوش سو گئے ہیں دفتر سے باہر نکل کر چیک کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے ایم این اے ایم پی اے اور دیگر اعلی حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی غفلت لاپروائی کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کوفوری سہو لیات فراہم کی جائیں ۔