مری(نامہ نگار)راجہ اسامہ اشفاق سرور ایم این اے سے کیمسٹ یونین ضلع مری کی ایگزیکٹو باڈی کی گھوڑا گلی راجگان ہاؤس میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کیمسٹ برادری کے مسائل ناجائز تنگ کرنے اور حراساں کرنے پر تفصیل سے بات کی گئی اس میٹنگ میں ضلع مری مسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ دفتر عباسی بھی موجود تھے ایگزیکٹو باڈی نے ضلع مری کی کمیسٹ برادری کے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے راجہ اسامہ اشفاق سرور کو بتایا کہ ہم لوگ 30 35 سال سے ضلع مری اور سرانڈنگ ایریا میں میڈیکل سٹور اور فارمیسی انتہائی ایمانداری فرض شناسی اور حب الوطنی کے پاکیزہ جذبے کے ساتھ اپنا کاروبار اور عوام کو معیاری میڈیسن فراہم کر رہے ہیں اس طویل ترین عرصے کے دوران ضلع مری کے میڈیکل سٹور اور فارمیسیوں سے آج تک کوئی غیر معیاری ان رجسٹرڈ میڈیسن نہیں ملی اس چیز کی محکمہ ہیلتھ کے افسران بالا نے بھی تعریف کی جو تحصیل مری کی کمیسٹ برادری کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ایگزیکٹو باڈی نے بتایا ضلع مری کے اندر میڈیکل سٹور اور فارمیسی مالکان گو ر نمنٹ پنجاب محکمہ ہیلتھ کے رجسٹرڈ لائسنس یافتہ ہیں جو 100 فیصد ایس او پیز پر عمل درامد کر رہے ہیں اس کے علاوہ اگر کہیں کالی بھیڑیں موجود ہیں تو وہاں پر محکمہ ہیلتھ کے افسران اپنی کاروائیوں کے ذریعے ان کے اوپر مضبوطی سے ہاتھ ڈالے کیمسٹ یونین ضلع مر ی محکمہ ہیلتھ کے افسران بالا کی پوری پوری سپورٹ کر ے گی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے ایگزیکٹو باڈی کو ا پنا بھرپور یقین دلایا کہ میں آپ کے تمام جائز مطا لبا ت منوانے کے لیے آپ کا پورا پورا ساتھ دوں گا ۔